menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

سیاست ۔۔۔

10 0
07.01.2025

یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ پاکستان ایک مروجہ سیاسی اور انتخابی عمل کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا اور پون صدی سے یہاں کسی نہ کسی صورت سیاسی عمل ہی کارفرما ہے ۔ یہ بھی ہمارے ہاں ایک رواج اور روایت بن چکی ہے کہ ہر کوئی سیاست اپنے فائدے اور اقتدار کے لیے کرتا ہے۔گویا سیاست ایک نفع بخش کاروبار یا سرمایہ لگا کر کئی گنا منافع کمانے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی یہ کہے کہ سیاست برائے ریاست یا برائے عوام بھی ہونی چاہیے تویہ بات ذرا عجیب لگے گی۔ ہم بہت سارا نقصان کر چکے ہیں اور اس سے زیادہ بھگت چکے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ سیاست کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے دائرے سے باہر نکل کر ملک کا مفاد مقدم رکھنا ہو گا ۔ اقتدار کی خواہش اور اس خواہش کی تکمیل کے لیے ہر طرح کا سیاہ و سفید کر گزرنا کوئی دانشمندی نہی۔ ایسا سب کچھ کر کے اگر اقتدار مل بھی جائے تو کس کام کا کیونکہ اقتدار جتنا بھی طویل ہو بالآخر ختم ہو جاتا ہے ۔ جہاں تک موجودہ حکومت کا تعلق ہے تو یہ بات اپنی جگہ 100 فیصد درست ہے کہ موجودہ حکومت بلا شبہ منجھے ہوئے تجربہ کار سیاسی رہنمائوں پر مشتمل ہے۔ گو ان سب کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت سے ہے مگر ان کا تجربہ کئی جماعتوں کا ہے۔ اگر ملک کی مجموعی صورتحال کو دیکھیں تو صاف نظر آتا ہے کہ........

© Nawa-i-Waqt