قاضی حسین احمد اک مکمل ...
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدؒ کو ہم سے بچھڑے بارہ سال ہوگئے ہیں قاضی حسین احمد نے ملک و ملت کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں جن کا ایک زمانہ معترف ہے۔ ان کی وفات پر ملک و بیرون ملک جس طرح صدمے اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ سابق امیر جماعت اسلامی بانی جماعت سید ابوالاعلی مودودی اور میاں طفیل محمد صاحب کے بعد قاضی حسین احمد جماعت اسلامی پاکستان کے تیسرے منتخب امیرتھے۔ قاضی صاحب1938ء میں ضلع نوشہرہ (صوبہ سرحد)کے گاؤں زیارت کاکا صاحب میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم مولانا قاضی محمدعبدالرب ایک ممتاز عالم دین تھے اور اپنے علمی رسوخ اور سیاسی بصیرت کے باعث جمعیت علمائے ہند صوبہ سرحدکے صدر چنے گئے تھے۔
قاضی صاحب اپنے دس بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ انکے بڑے بھائی ڈاکٹرعتیق الرحمن اور مرحوم قاضی عطاء الرحمن اسلامی جمعیت طلبہ میں شامل تھے۔ قاضی حسین احمد بھی ان کے ہمراہ جمعیت کی سرگرمیوں میں شریک ہونے لگے ۔ لٹریچر کا مطالعہ کیا اور پھر اپنا سب کچھ اعلائے کلم اللہ کے لیے وقف کر دیا ۔ ابتدائی تعلیم اور عملی زندگی قاضی صاحب نے ابتدائی تعلیم گھر پر اپنے والد سے حاصل کی ۔ پھر اسلامیہ کالج پشاور سے گریجویشن کے بعد پشاور یونیورسٹی سے جغرافیہ میں ایم ایس سی کی۔بعد از تعلیم جہانزیب کالج سیدو شریف میں بحیثیت لیکچرار تعیناتی ہوئی اور وہاں تین برس تک پڑھاتے رہے۔قاصی صاحب جماعتی سرگرمیوں اور اپنے فطری رحجان کے باعث ملازمت جاری نہ رکھ سکے اور پشاور میں اپنا........
© Nawa-i-Waqt
