
یوم یکجہتی کشمیر، کبھی تو مظلوم کی سنی جائے!!!!!
تمام پاکستانی ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں- یہ دن منانے کا مقصد لاکھوں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے، یہ دن منانے کا مقصد ناصرف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ہے بلکہ اس کا مقصد دنیا کو بھارتی افواج کے مظالم سے آگاہ کرنا، دنیا کی توجہ دلانا بھی ہے، ویسے تو دنخا جانتی ہے کہ بھارت نے طاقت کے زور پر لاکھوں کشمیریوں کے لیے زندگی مشکل بنا دی ہوئی ہے، لاکھوں مسلمانوں کو کلمہ پڑھنے کی سزا دی جا رہی ہے، لاکھوں مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے محروم رکھا ہوا ہے۔ لاکھوں کو انسانوں کو طاقت کے زور پر جیل میں بند کر دیا ہے، نہ وہاں انسانوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے، نہ مسلمانوں کو مسجد میں جانے کی اجازت ہے، نہ وہ امام بارگاہ جا سکتے ہیں، نہ وہ رمضان المبارک میں آزادی سے عبادت کر سکتے ہیں، نہ عید کی نمازیں پڑھ سکتے ہیں، نہ انہیں مذہبی آزادی حاصل ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ بھارتی افواج نے ناصرف مذہبی آزادی کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ خواتین کی عصمت دری، اجتماعی زیادتی، بچوں پر ظلم، نوجوانوں پر تشدد کی ایسی بدترین مثالیں ہیں کہ سن اور پڑھ کر دل دہل جاتا ہے۔ دنیا کو مالی مفادات عزیز ہیں تمام طاقتور اور اہم ممالک معاشی معاہدوں کی وجہ سے بھارت کے مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتے، کاروباری معاہدوں کی وجہ........
© Nawa-i-Waqt


