سکھر سے ڈاکوئوں کی ایک واردات سامنے آئی ہے۔ سستے آٹے کے سٹال سے 45 ہزار روپے نقد اور 22 تھیلے دس دس کلو والے لے اُڑے۔

بہت ہی مسکین اور بزدل قسم کے ڈاکو تھے۔ کل ملا کر ایک لاکھ روپے کی واردات نہیں کی۔ مزید تھیلے بھی سٹور میں پڑے تھے لیکن پکڑے جانے کے ڈر سے 22 تھیلوں پر اکتفا کیا اور بھاگ نکلے۔ اے مسکین بھائیو، سندھ سے باہر آئو، یہاں پنجاب آ کر موجیں اُڑائو ، ایک ایک کروڑ کا ڈاکہ ڈالو، ایک دو آدمیوں کو مار بھی دو، پھر آرام سے اوبر منگوائو اور جہاں جانا ہے چلے جائو، کوئی روکے گا، نہ ٹوکے گا اور یہ اوبر کی مجبوری بھی چند دنوں کی ہے، پھر تو اپنی پجارو ہو گی بلکہ ہوں گی

انڈونیشیا : 7.6 شدت کا زلزلہ، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کیا کیا مچی ہیں یارو، پنجاب میں بہاریں

صبح ڈکیتی، شام ڈکیتی، بیچ دوپہر یا میں بھی ڈکیتی۔ سیاں بھئے کوتوال کا محاورہ سمجھنا ہے تو ترنت پنجاب چلے آئو۔ کچھ مہینے پہلے تک یہ بہارستان پختونخواہ کا صوبہ بنا ہوا تھا، پھر ٹی ٹی پی والے آ گئے اور وہاں کے ڈکیت بھائی بھی پنجاب آبراجے اور اب صوبے میں ہر طرف ڈنکے ہی ڈنکے بج رہے ہیں۔ اور ہاں سنو، زیادہ دیری مت کرنا، کیا پتہ یہاں سرکار بدل جائے۔

_________

چودھری شجاعت کہ پیش گوئیوں کے اعتبار سے آپ بھی مرشد سے کم نہیں، فرماتے ہیں کہ کچھ بھی ہو، پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی نیز یہ کہ الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش مسترد کر دی

یہ تو کسی کا دل توڑنے والی باتیں ہیں۔ اور کسی سے مراد یہاں وہ ہے جس کے ساتھ اور بھی لاکھوں دل جڑے ہوئے ہیں، وہ دل ٹوٹے گا تو یہ بھی ٹوٹیں گے۔ تڑے ہوئے دلوں کے ڈھیر لگ جائیں گے۔

نومبر میں اسمبلی ہر حال میں ٹوٹ جانے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن ’’ہر حال‘‘ ہے کہ آ کر نہیں دے رہا اور ہوتے ہوتے بات اسمبلی توڑوں کہ نہ توڑوں، اعتماد کا ووٹ لوں کہ نہ لوں…انگور کھٹے ہیں کہ میٹھے تک آ پہنچی ہے۔

ادھر کراچی میں غائبانہ خطاب فرماتے ہوئے خان صاحب نے شکوہ کیا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کی حکومت لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

;پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز 16جنوری سے ہوگا

بظاہر یہ شکوہ ہے، اصل میں پیش گوئی ہی سجھئے۔ ایسا ہی کچھ پیش گوئی نما اندیشہ خان صاحب نے پختونخواہ کے لیے بھی ظاہر کیا ہے۔ خبریں ہیں کہ ’’ان بلاک‘‘ کچھ ہونے والا ہے، کوئی بڑا تودہ چٹان کا لڑھک کر دوسری چٹان سے ملنے والا ہے۔

کوئی بات نہیں خان صاحب، پنجاب چلا گیا تو پھر کے پی کا بھی کیا کرنا۔

__________

چودھری شجاعت نے مذکورہ بالا پیش گوئیاں جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے دوران کیں۔ اس موقع پر حیدری صاحب نے اس پر شکوہ کیا کہ عمران نے گالی گلوچ کلچرکو فروغ دیا۔

نجم سیٹھی 12 جنوری کو دبئی جائیں گے

اس میں شکوہ کرنے والی بات کیا ہے۔ پاکستان میں ’’کلچر‘‘ کی کمی کا رونا دھونا عرصے سے مچا ہے۔ خان صاحب نے یہ کمی پوری کر دی اور پھر کلچر تو کلچر ہے ، چاہے تسلیمات، آداب عرض والا ہو یا گالی گلوچ۔ رئیسائی بہت عرصہ پہلے کہہ گئے، ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے، پھر چاہے وہ اصلی ہو یا نقلی۔ آپ کو چاہیے خان صاحب کا شکریہ ادا کریں۔ کلچر میں پایا جانے والا خلا انہوں نے پُر کر دیا۔

________

فلوریڈا (امریکہ) کے سمندر سے کسی نے ایک بوتل بند پیغام موجوں کے سپرد کیا، وہ 37 سال بعد ساحل مراد پر جا پہنچا۔

افریقی ملک گبون میں تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر

دلچسپ اور امید افزا خبر ہے، پیغام پہنچا تو سہی، بھلے سے 37 سال بعد پہنچا۔ بحر آلام میں گھرے، ڈوبتے، غوطے کھاتے عوام 70 سال سے ’’ایس او ایس‘‘ کے پیغامات ریاست کے نام بھیجتے آ رہے ہیں، ابھی تک ایک بھی ریاست کے ساحل تک نہیں پہنچا۔ فلوریڈا والے صاحب تو خوش قسمت نکلے بھائی۔

________

بہت دن سے پی ٹی آئی کے کچھ رہنما، ٹی وی سکرینوں پر تشریف فرما اس کے شو پرسن اور بعض ہمدرد قسم کے ماہرین معیشت یہ ’’خوشخبری‘‘ سنا رہے تھے کہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس سے کچھ نہیں ملنے والا۔ جو ملک دیوالیہ ہونے والا ہو بلکہ ہو چکا ہو، اسے کون کچھ دے گا لیکن جنیوا کانفرنس سے تو بہت کچھ مل گیا۔ اربوں ڈالر اور بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جتنی توقع باندھی تھی، اس سے زیادہ مل گیا۔

پتہ نہیں یہ پی ٹی آئی کے ارباب اور احباب خبر دے رہے تھے یا دعائیں کر رہے تھے؟۔ بہرحال اگر خبر دے رہے تھے تو وہ غلط نکلی اور اگر دعا کر رہے تھے تو وہ نامقبول نکلی۔ دوسری بات یہ کہ جب ایسی خواہش ظاہر کریں تو انشا ء اللہ ضرور کہیں۔ آپ نے دیکھا ، خان صاحب نے جنیوا کانفرنس کے خاتمے سے پہلے کہا حکمران وہاں سے خالی ہاتھ آئیں گے۔ یہ تو کہا لیکن انشاء اللہ نہیں کہا، پھر نتیجہ دیکھ لیا۔

_________

پاکستان میں سیلاب سے جتنی تباہی ہوئی، یہ امداد اس سے کم ہے، تباہی -30 ارب ڈالر کی ہوئی۔ لیکن ایک اور تباہی کی مالیت ہم بھول رہے ہیں۔ پراجیکٹ تبدیلی سے پاکستان کو، متعلقہ ماہرین کے اندازوں کے مطابق -77 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ سی پیک کا اجاڑا الگ ہوا۔ پراجیکٹ تبدیلی 2017ء میں ’’لانچ‘‘ کیا گیا جبکہ اس کا دیباچہ Prologue تین برس پہلے 2014ء میں لکھا جا چکا تھا۔

یہ -77 ارب کن سے وصول کئے جائیں؟۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر تمام کے تمام ریٹائرڈ ہو چکے، کچھ تو ’’گوشہ گمنامی‘‘ میں بھی جا چکے۔

__________

امریکی صدر جوبائیڈن کا بیان چھپا ہے۔ کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کا الزام امریکہ پر لگانا بہتان ہے۔

غالباً امریکی صدر اخبارات نہیں پڑھتے۔ یہ ’’بہتان‘‘ خان صاحب کب کا واپس لے چکے۔ بلکہ انہوں نے اس بہتان سے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کو بھی بری کر دیا ہے اور بہتان کی پگڑی اس ایک اکیلے شخص کے سر پر باندھ دی ہے جو پگڑی سمیت گوشہ گمنامی میں چلا گیا ہے۔ اب خان صاحب کی ’’مہم‘‘ نئی اسٹیبلشمنٹ سے اس شکوے پر ہے کہ وہ کیوں مداخلت کر کے انہیں پھر سے وزیر اعظم نہیں بناتی؟ ایک شکوہ انہیں اپنے اتحادی پرویز الٰہی سے بھی ہے کہ وہ اسمبلی کیوں نہیں توڑتے؟

________

QOSHE - انشاء اللہ نہ کہنے کا نقصان  - عبداللہ طارق سہیل
menu_open
Columnists . News Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

انشاء اللہ نہ کہنے کا نقصان 

7 2 1
11.01.2023

سکھر سے ڈاکوئوں کی ایک واردات سامنے آئی ہے۔ سستے آٹے کے سٹال سے 45 ہزار روپے نقد اور 22 تھیلے دس دس کلو والے لے اُڑے۔

بہت ہی مسکین اور بزدل قسم کے ڈاکو تھے۔ کل ملا کر ایک لاکھ روپے کی واردات نہیں کی۔ مزید تھیلے بھی سٹور میں پڑے تھے لیکن پکڑے جانے کے ڈر سے 22 تھیلوں پر اکتفا کیا اور بھاگ نکلے۔ اے مسکین بھائیو، سندھ سے باہر آئو، یہاں پنجاب آ کر موجیں اُڑائو ، ایک ایک کروڑ کا ڈاکہ ڈالو، ایک دو آدمیوں کو مار بھی دو، پھر آرام سے اوبر منگوائو اور جہاں جانا ہے چلے جائو، کوئی روکے گا، نہ ٹوکے گا اور یہ اوبر کی مجبوری بھی چند دنوں کی ہے، پھر تو اپنی پجارو ہو گی بلکہ ہوں گی

انڈونیشیا : 7.6 شدت کا زلزلہ، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے

کیا کیا مچی ہیں یارو، پنجاب میں بہاریں

صبح ڈکیتی، شام ڈکیتی، بیچ دوپہر یا میں بھی ڈکیتی۔ سیاں بھئے کوتوال کا محاورہ سمجھنا ہے تو ترنت پنجاب چلے آئو۔ کچھ مہینے پہلے تک یہ بہارستان پختونخواہ کا صوبہ بنا ہوا تھا، پھر ٹی ٹی پی والے آ گئے اور وہاں کے ڈکیت بھائی بھی پنجاب آبراجے اور اب صوبے میں ہر طرف ڈنکے ہی ڈنکے بج رہے ہیں۔ اور ہاں سنو، زیادہ دیری مت کرنا، کیا پتہ یہاں سرکار بدل جائے۔

_________

چودھری شجاعت کہ پیش گوئیوں کے اعتبار سے آپ بھی مرشد سے کم نہیں، فرماتے ہیں کہ کچھ بھی ہو، پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی نیز یہ کہ الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

مکی آرتھر نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی........

© Nawa-i-Waqt

Get it on Google Play