سال 2025کی رخصتی، نئی امید کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید
وقت ایک خاموش استاد ہے جو بغیر رکے ہمیں سبق دیتا رہتا ہے، سال 2025بھی ایسے ہی کئی تلخ و شیریں تجربات، ناکامیوں اور حوصلہ افزا لمحوں کو سمیٹے تاریخ کے اوراق میں شامل ہو رہا ہے۔
ایک طرف یہ سال ہمیں کٹھن امتحانوں سے دوچار کر کے رخصت ہو رہا ہے تو دوسری طرف نیا سال نئی امیدوں، نئے عزم اور ایک بہتر کل کی نوید لے کر ہماری دہلیز پر دستک دے رہا ہے۔ سال کا اختتام دراصل خود احتسابی کا وہ لمحہ ہے جہاں قومیں اپنے ماضی کا جائزہ لے کر مستقبل کی سمت کا تعین کرتی ہیں ۔
پاکستان کے لیے سال 2025بے حد مشکل اور کٹھن امتحان کی مانند تھا، مہنگائی نے عام آدمی کے چولہے کو متاثر کیا، روزگار کی کمی نے نوجوانوں کے حوصلوں کو آزمایا جبکہ معاشی بے یقینی نے ہر گھر میں فکرمندی کے سائے پھیلا دیے،سیاسی بے چینی اور عدم استحکام نے قوم کو فکری انتشار میں مبتلا رکھا، جس کے نتیجے میں........
