کاکروچ جنتا پارٹی ایک میم؟ سیاسی جماعت؟ یا احتجاج؟

تحریر :محمد فہیم بھارت میں ان دنوں ایک عجیب مگر انتہائی دلچسپ سماجی و سیاسی رجحان نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی ہے۔ جہاں ”کاکروچ جنتا پارٹی ”کے نام سے سامنے آنے والی تحریک چند ہی دنوں میں سوشل میڈیا پر اس قدر مقبول ہوگئی کہ اس کے پیروکاروں کی تعداد بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے بھی زیادہ بتائی جانے لگی۔ بظاہر یہ ایک مذاق، طنز یا میم دکھائی دیتی ہے لیکن درحقیقت اس کے پیچھے بھارت کے نوجوانوں کی بے چینی، غصہ اور مایوسی چھپی ہوئی ہے۔اس سارے معاملے کی ابتدا بھارتی سپریم کورٹ میں ہونے والی ایک سماعت سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق ایک جج کی جانب سے کچھ بے روزگار نوجوانوں اور حکومت مخالف سیاسی کارکنوں کے بارے میں سخت الفاظ استعمال کیے گئے اور کاکروچ کا لفظ زبان پر آیا یہ لفظ سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا۔ بھارت کے نوجوانوں نے اس لفظ کو توہین سمجھنے کے بجائے اسے احتجاج کی علامت بنالیا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہنا شروع کردیا کہ اگر انہیں کاکروچ سمجھا جاتا ہے........

© Mashriq