وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ سندھ اور سیاسی مدوجزر
خیبر پختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ سندھ بھی لاہور سے کچھ زیادہ مختلف نہ رہا، ہاں اس دوران استقبال کا فرق ضرور رہا، وزیراعلی سہیل آفریدی کو لاہور کے بعد کراچی میں بھی آزادانہ جلسے کی اجازت نہ مل سکی، البتہ پنجاب کی طرح شروع سے ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی پہلے روز سے کوئی کوشش نہیں کی گئی، بلکہ ہوائی اڈے پر سندھ کے صوبائی وزیر نے گلے میں روایتی سندھی اجرک ڈال کر ان کا استقبال کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا گرم جوش استقبال کے بعد اگلے روز سے سندھ پولیس نے رنگ دکھاتے ہوئے وزیراعلی کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی ابتدا کی اور حیدراباد سے کراچی واپسی کے وقت وزیراعلی کے قافلے کو خاصے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حیدراباد میں وکلاء اور تجار کی انجمنوں سے طے شدہ خطاب بھی بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر پروگرام کے مطابق نہ ہو سکے، جسے بعض حلقوں نے دباؤ سے تعبیر کیا ہے۔
معروضی صورتحال کے تناظر میں اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ایسی صورتحال میں کراچی میں جلسہ کے شرکاء کی تعداد اور تحریک انصاف کی جانب سے طاقت کے مظاہرے دونوں کے حوالے سے درست اندازہ کا ماحول نہیں البتہ تعداد کے لحاظ سے کارکنوں اور عوام کی شرکت حوصلہ افزانہ تھی، البتہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے روایتی جوش و جذبے کا مظاہرہ پنجاب کے مقابلے میں بہتر ضرور تھا۔
سہیل آفریدی کا دورہ سندھ اس لحاظ سے........
