محمود خان اچکزئی کی نواز شریف کو ووٹ کی عزت بحالی کی دعوت
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو ووٹ کی عزت بحالی کی دعوت سمیت مل کر چلنے کی دعوت بھی دے دی۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم جس جی ٹی روڈ سے آئے ہیں، اسی روڈ سے نواز شریف بھی ریلی کی صورت میں آئے تھے اور ووٹ کی عزت کا نعرہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کہتا ہوں آجائو ہمارے ساتھ مل کر دوبارہ ووٹ کوعزت دو کے نعرے کو تقویت دو۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ہم سب نے مل کر ہمت کی تو ملک آگے بڑھے گا ، ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں، ہمارے ساتھ چلو، ہم ہر اس ادارے اور پارٹی کے مخالف ہیں جو پاکستان کے آئین کی مخالفت کرتے ہیں، اپوزیشن رہنما نے کہا کہ آج سرمایہ دار بھاگ رہا ہے، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں، جب ہم 8 فرروی کوپاکستان بند کریں گے تو پھر کیا اس وقت مذاکرات ہوں گے، مذاکرات تب ہوں گے جب یہاں آئین کی بالادستی ہوگی۔
اسٹیبلشمنٹ مخالف ہونے کے باوجود محمود خان اچکزئی ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن سے سنجیدہ مذاکرات کی پوری گنجائش ہے اور سیاسی تقطیب سے نکلنے کے........
