ڈی جی آئی ایس پی آ کی دھواں دھار پریس کانفرنس ‘ یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے

وطن عزیز میں جس قدر ہم آہنگی اور قومی اتحاد کی ضرورت کا وقت ہوتا ہے کوئی نہ کوئی ایسی داخلی مشکل کھڑی ہوجاتی ہے کہ قوم میں ہم آہنگی کی تشنگی کا احساس مزید شدید ہوتا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں جن عوامل کا تذکرہ ہوا قطع نظر اس میں قصور کے، قومی اتحاد اور یکجہتی کے حوالے سے حساس اور مشوش پاکستانیوں کے لئے رنج و الم کی بات یہ ہے کہ وطن عزیز اب بھی اس مشکل سے نکل نہیں پایا ہے، جس سے نکل کر قبیلے قوم بنتی ہیں قوموں کا اس طرح کے حالات سے واسطہ ضرور پڑتا ہے، مگر یکے بعد دیگرے ایک ہی قسم کی مشکل کھڑی ہونا اور بار بار ایک ہی طرح کے مسائل سے پالا پڑنا لمحہ فکریہ ضرور ہے کہ آخر گھوم پھر کر حالات پھر اسی موڑ پر کیوں کھڑے ہوتے ہیں اور یہ احساس کیوں ہونے لگتا ہے کہ ”یہ تو وہی جگہ ہے گزرے تھے ہم جہاں سے”
ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں ہر فریق کو اورملک کے تمام فریقوں کو سوچنا چاہئے کہ کہیں یہ حالات خود ہمارے ہاتھوں پیدا کردہ تو نہیں، اگر ایسا ہے تو اسے خود کردہ را علاج نیست قرار دے کر وقت اور حالات کے رحم و کرم پر ہونے کی بجائے........

© Mashriq