ایران کے مسائل |
ایران میں حالات خراب ہیں لیکن کتنے خراب ہیں اس پر ابہام ہے ۔ میں سمجھتا ہوں ابھی یہ اہم نہیں کہ کتنے خراب ہیں۔ اہم یہ ہے کہ لوگ حکومت اور ایرانی رجیم کے خلاف سڑکوں پر آرہے ہیں۔ ہمیں لوگوں کے مسائل سمجھنا ہونگے تب ہی اس تحریک کے مستقبل پر بات ہو سکتی ہے۔ ایران ایک معاشی بحران کا شکار ہے،اس کی کرنسی کی قدر بہت گر گئی ہے، ڈالر آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، مہنگائی بڑھ گئی ہے، تیل اور بجلی مہنگی ہو گئی ہیں۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ عام ایرانی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔
لوگ سڑکوں پر آئے ہیں،انھوں نے احتجاج کیا ہے۔ لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا گیا ہے۔ جیسے ہر ملک کی حکومت کرتی ہے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے بھر پور طاقت کا استعمال کیا گیا ہے۔ لوگ مارے بھی گئے ہیں، گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ اس لیے مجھے ایسا لگتا ہے کہ وقتی طور پر ایران میں احتجاج کی شدت میں کمی آئی ہے۔ لیکن یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے۔ اگر وقتی طور پر احتجاج کی شدت کم بھی ہوئی ہے تو احتجاج دوبارہ ہوں گے کیونکہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ جب تک مسائل موجود رہیں گے لوگوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
ایران پر معاشی پابندیاں ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ اس لیے معاشی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں جو معاشی بحران ہے، اس کے کم یا ختم ہونے کا بھی کوئی امکان نہیں۔ ڈالر کی قدر اور اوپر جائے گی، ایرانی کرنسی کی قدر مزید کم ہوگی۔ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ایرانی حکومت کے پاس کوئی حل نہیں۔ بے روزگاری بڑھے گی۔ اس لیے اگر امریکا یا........