menu_open
Columnists Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کے میزبانوں سے

31 0
09.10.2024

[email protected]

عالمِ اسلام کے ممتاز اور مقبول اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب آجکل پاکستان کے دورے پر ہیں، انھیں پاکستان آنے کی دعوت کس نے دی ہے؟ کیا وہ حکومتِ پاکستان کی دعوت پر آئے ہیں یا کسی مذہبی تنظیم یا دارے نے انھیں مدعو کیا ہے۔ اس بارے میں ابھی تک قیاس آرائیاں ہی ہورہی ہیں، مگر میرا خیال ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنی خوشی یا رضاو رغت سے انھیں مدعو نہیں کیا، کیونکہ موجودہ حکمرانوں کی پالیسی مختلف ہے۔

اس لیے وہ اسرائیل کی برملا مذمّت کرنے والے ایک عالمی سطح کے اسلامی مبلّغ کو پاکستان آنے کی دعوت کیوں دیں گے۔ اگر حکومت نے انھیں مدعو کیا ہوتا تو ائرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے کم از کم وزیرِ مذہبی امور کو بھیجا جاتا مگر ان کے استقبال کے لیے نوجوانوں کے امور کے مشیر کو بھیجاگیا یعنی ان کی آمد کو بہت کم اہمیّت دی گئی اور پرائم منسٹر ہاؤس میں باریش وزیروں نے بھی سرد مہری سے ہاتھ ملایا۔ کسی مذہبی جماعت میں اتنی فراخدلی کہاں کہ وہ ایک بڑے اسکالر کو مدعو کریں کیونکہ اس سے ان کی اپنی دکانداری متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے خیال یہی ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر صاحب کو مدعو ضرورکیا ہے ، مگر ان کے پروگرام ترتیب دینے میں حکومت بے دلی یا بے نیازی کا مظاہرہ کررہی ہے جوگورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں نظر آیا۔

ڈاکٹر نائیک صاحب مختلف ملکوں میں لاکھوں کے مجمعے سے خطاب کرتے ہیں یا کسی دینی موضوع پر لیکچر دیتے ہیں، اس لیے اسٹیج پر صرف ان کی کرسی ہوتی ہے مگر کراچی کے پروگرام کو لیکچر کے بجائے جلسے کی شکل دے دی گئی اور اسٹیج پر ڈاکٹر صاحب کے ساتھ دیگر افراد کو بٹھادیا گیا اور مائیک بھی انھیں تھمادیا گیا جنھوں نے معزّز مہمان سے تندوتیز گفتگو کی کوشش کی۔ اسے........

© Express News


Get it on Google Play