بارانِ رحمت کو محفوظ کیجئے
پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیشِ نظر بارش کے پانی کو جمع کرکے محفوظ کرنا اور اسے مناسب مقاصد کے لیے استعمال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بارش قدرت کی عطا کردہ ایک نعمت ہے جو خوش گوار موسمی تبدیلی کے ساتھ ایک اہم آبی وسیلہ بھی ہے۔ لیکن اگر بارش کے پانی کے لیے مناسب انتظامات نہ کیے جائیں تو یہی پانی زحمت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔
حالیہ مون سون میں جڑواں شہروں میں ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں طغیانی دیکھنے میں آئی اور شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری طرف ہمارے شہروں میں پانی کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے، جبکہ زیرِ زمین پانی کی سطح میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے۔
ایسے میں ہمارے ذہنوں میں ایک سوال آتا ہے کہ کیا ہم بارش کے پانی کو محفوظ کرکے پانی کی بڑھتی ہوئی کمی کو کسی حد تک پورا کر سکتے ہیں؟ اس سوال کا جواب رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم ہے۔
رین واٹر ہارویسٹنگ سسٹم میں بارش کے پانی کو چھتوں، زمین یا دیگر مناسب جگہوں سے جمع کرکے بعد میں استعمال کے لیے محفوظ کیا جاتا ہے، یا اسے زمین میں جذب کرکے زیرِ زمین پانی کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے میں مدد لی جاتی ہے۔
یہ کوئی نئی ایجاد نہیں۔ دنیا کی قدیم تہذیبیں صدیوں سے بارش کے پانی کو جمع اور محفوظ کرتی رہی ہیں۔ تاہم آج اس کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، کیونکہ شہری آبادی میں تیزی سے اضافہ........
