menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

لاہور کی فضاؤں سے پاکستان کے بدلتے موسم تک

25 0
04.10.2026

اکتوبر شروع ہوچکا ہے۔ لاہور کے باسیوں کو ایک بار پھر سموگ کے موسم کا سامنا کرنا ہوگا۔ گزرے ہوئے ستمبر پر نظر ڈالیں تو آنے والے دنوں کی ایک جھلک ابھی سے دکھائی دینے لگی ہے۔

سردی ابھی پوری طرح نہیں آئی، دھند نے ابھی شہر کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا، لیکن لاہور کی ہوا نے آلودگی کے رنگ دکھانا شروع کردیئے ہیں۔ ستمبر کے آخری ہفتے میں شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس کئی مرتبہ غیر صحت بخش سطح تک پہنچا۔ گویا سموگ نے آنے سے پہلے ہی اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا۔

لاہور کی یہ صورت حال بظاہر ایک بڑے شہر کا مقامی مسئلہ ہے، مگر ذرا غور کریں تو اس میں پورے پاکستان کی ایک تصویر نظر آتی ہے۔ لاہور میں آلودہ ہوا، سندھ میں شدید گرمی، بلوچستان میں بارش کے بدلتے انداز، خیبر پختونخوا میں موسموں کی تبدیلی اور شمالی علاقوں میں بارش و برف باری کے نئے رجحانات، یہ سب الگ الگ واقعات نہیں۔ یہ ایک ایسے موسمی نظام کے حصے ہیں جس کا مزاج بتدریج تبدیل ہو رہا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ تکنیکی رپورٹ اسی بڑی تصویر کو اعداد و شمار کی زبان میں بیان کرتی ہے۔ رپورٹ میں 1981 سے 2025 تک، یعنی تقریباً 45 برس کے موسمی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس عرصے کے دوران ملک کے درجہ حرارت، بارش، دھند اور شدید موسمی حالات میں آنے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا گیا۔ رپورٹ کو اگر لاہور کی گلیوں سے لے کر ملک کے پہاڑوں، میدانوں اور صحراؤں تک پھیلایا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ موسم کا مسئلہ کسی ایک شہر یا صوبے تک محدود نہیں رہا۔

سب سے نمایاں تبدیلی درجہ حرارت میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1981 سے 2025 تک پاکستان کے اوسط درجہ حرارت میں تقریباً 0.95 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اوسط اضافہ 0.20 ڈگری فی دہائی رہا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت میں اضافہ 0.26 ڈگری فی دہائی ریکارڈ کیا گیا۔ یوں 45 سال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تقریباً 0.90 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت میں تقریباً 1.17 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ بنتا ہے۔

یہاں رات کے درجہ حرارت کا ذکر خاص طور پر اہم ہے۔ ہم عموماً گرمی کو دن کے درجہ حرارت سے جوڑتے ہیں۔ سورج نکلتا ہے، درجہ حرارت بڑھتا ہے اور شام کے ساتھ گرمی کم ہونے لگتی ہے۔ لیکن پاکستان میں راتیں دنوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے گرم ہوئی ہیں۔

مرکزی اور جنوبی پنجاب، سندھ اور مشرقی بلوچستان کے بعض علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں یہ تبدیلی زیادہ نمایاں رہی۔ 2001 سے 2020 کے عرصے کا 1981 سے 2000 کے عرصے کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو بعض علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ سامنے آیا۔

یہاں لاہور دوبارہ قومی تصویر........

© Express News (Blog)