menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

فاسٹ فوڈ اور ہماری صحت

28 0
04.10.2026

موجودہ دور کو تیز رفتاری اور مصروفیت کا دور کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ زندگی کے تقریباً ہر شعبے میں وقت کی کمی اور سہولت کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔ کھانے پینے کے معاملے میں بھی لوگوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔ ماضی میں گھر کا تازہ اور سادہ کھانا ہماری روزمرہ زندگی کا اہم حصہ تھا، لیکن آج کل برگر، پیزا، فرنچ فرائز، فرائیڈ چکن، شوارما، سینڈوچ، نوڈلز، کیک، بسکٹ اور مختلف قسم کے تیار شدہ کھانے عام ہو گئے ہیں۔ ان کھانوں کو مجموعی طور پر فاسٹ فوڈ کہا جاتا ہے۔

فاسٹ فوڈ ذائقے دار، دلکش اور آسانی سے دستیاب ہوتا ہے، اسی لیے بچے، نوجوان اور بڑے سب اسے پسند کرتے ہیں۔ تاہم مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب فاسٹ فوڈ کبھی کبھار کھانے کے بجائے روزمرہ خوراک کا اہم حصہ بن جائے۔ ایسی صورت میں ہماری غذائی عادات متاثر ہو سکتی ہیں اور صحت کے مختلف مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

فاسٹ فوڈ ایسے کھانے ہیں جو جلدی تیار ہو جاتے ہیں اور کھانے میں بھی نہایت سہل معلوم ہوتے ہیں ۔ مختلف ریستوران ، ہوٹل فوڈ آئوٹ لیٹس اور ٹیک اووے سے یہ کھانے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ فاسٹ فوڈ میں اکثر نمک ، چینی اور کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں جبکہ صحت بخش اجزا بالخصوص فائبر نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں ۔ ہمیں اپنی صحت کے لیے متوازن اور متنوع خوراک کی ضرورت ہوتی ہے لیکن فاسٹ فوڈ کبھی بھی ایک متوازن یا متنوع خوراک نہیں ہوتے ۔

ہم فاسٹ فوڈ کیوں کھاتے ہیں تو اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ پہلی چیز آسانی ہے فاسٹ فوڈ چپے چپے سے باآسانی مل جاتا ہے اور لوگ گھر پر پکانے کے جھنھٹ سے نجات چاہتے ہیں ، اکثر طالب علم اور ملازمت پیشہ افراد فاسٹ فوڈ کھاتے ہیں ۔ دوسرا اہم پہلو فاسٹ فوڈ کا ذائقے دار ہونا ہے ، اس میں مختلف ساسز ، چٹنیاں اور مصالحے ڈالے جاتے ہیں جو کہ انسان کی بھوک کی اشتہا........

© Express News (Blog)