عیدالاضحیٰ کے بعد معدے کی بیماریاں؛ احتیاط، وجوہات اور بچاؤ کی ضرورت
عیدالاضحیٰ خوشیوں، قربانی اور اجتماعی اجتماعات کا تہوار ہے، لیکن ہر سال عید کے فوراً بعد کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ایک تشویشناک رجحان سامنے آتا ہے، اور وہ ہے معدے کی بیماریوں میں اضافہ۔ اس سال بھی یہی صورتحال دیکھنے میں آئی ہے جہاں سرکاری اسپتالوں میں گیسٹرواینٹرائٹس کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں، جن میں ڈاکٹر روتھ پاؤ سول اسپتال کراچی، اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر شامل ہیں، میں ڈاکٹروں کے مطابق عید کے بعد ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بنیادی وجوہات میں خراب گوشت کا استعمال، زیادہ مقدار میں گوشت کھانا، غیر مناسب ذخیرہ اندوزی، شدید گرمی اور بجلی کی بندش جیسے عوامل شامل ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں گوشت کی زیادہ مقدار گھروں میں جمع ہو جاتی ہے، جسے اگر مناسب طریقے سے........
