menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

لاہور کے آسمان سے چمگادڑیں کیوں غائب ہو رہی ہیں؟

13 0
thursday

شہری آبادیوں کے پھیلاؤ، تیز روشنیوں، پرانے درختوں کی کٹائی اور عوامی سطح پر پائی جانے والی غلط فہمیوں کے باعث چمگادڑوں کی تعداد دنیا بھر کے بڑے شہروں کی طرح لاہور میں بھی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہے۔ ماہرین جنگلی حیات اور حیاتیات کے مطابق اگر بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو شہری ماحولیاتی نظام کے لیے انتہائی اہم سمجھی جانے والی یہ مخلوق مستقبل میں مزید خطرات سے دوچار ہو سکتی ہے۔

لاہور کا تاریخی باغ جناح چمگادڑوں کی بڑی پناہ گاہوں میں شمار ہوتا ہے جہاں کئی دہائیوں سے پرانے اور گھنے درختوں پر سیکڑوں چمگادڑیں بسیرا کیے ہوئے ہیں۔ شام ڈھلتے ہی یہ چمگادڑیں خوراک کی تلاش میں نکلتی ہیں جبکہ دن کے اوقات میں درختوں کی شاخوں سے الٹی لٹکی ہوئی دیکھی جا سکتی ہیں۔ باغ جناح آنے والے شہریوں کے لیے یہ منظر معمول کا حصہ بن چکا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں ان کی تعداد میں واضح کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

ماہر جنگلی حیات شاہ زیب خورشید کے مطابق چمگادڑوں کی آبادی میں کمی کی سب سے بڑی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی اربنائزیشن ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہروں کی توسیع، نئی سڑکوں، رہائشی و تجارتی منصوبوں اور دیگر تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث پرانے درختوں اور قدرتی مسکنوں کا خاتمہ ہو رہا ہے جس سے چمگادڑوں سمیت متعدد اقسام کی شہری جنگلی حیات متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چمگادڑیں مخصوص درختوں اور نسبتاً پرسکون مقامات پر رہنا پسند کرتی ہیں لیکن شہری سرگرمیوں میں اضافے نے ان کے لیے موزوں ماحول محدود کر........

© Express News (Blog)