تیسری عالمی جنگ کا دہانہ اور پاکستان کا امتحان
مشرقِ وسطیٰ کی زمین اس وقت ایک دہکتا ہوا آتش فشاں بن چکی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔
ایران میں تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانے سے لے کر تہران میں عظیم قیادت کی شہادت تک؛ اسرائیل اور امریکا کے تضادات کے درمیان اب یہ سوال پوری شدت سے ابھر رہا ہے کہ کیا پاکستان اس عالمی آگ کو بجھانے میں کوئی موثر کردار ادا کر پائے گا؟
جنگ کی یہ لہر اس وقت المیہ بن گئی جب ایران میں ایک اسکول کو نشانہ بنا کر معصوم طلبا کو خاک و خون میں غلطاں کردیا گیا۔ اس بزدلانہ کارروائی کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر نے پوری امتِ مسلمہ کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ شہادت اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن اب کسی بین الاقوامی قانون یا اخلاقی حد کو ماننے کے لیے تیار نہیں، جس نے خطے کو ایک ایسے مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی ممکن نظر نہیں آتی۔
اسرائیل اور امریکا اس جنگ کو طول دینے کے لیے مسلسل تضاد بیانی کا سہارا لے رہے ہیں۔ ایک طرف اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کو خطرہ بنا کر پیش کرتا ہے، تو دوسری طرف ’رجیم چینج‘ کا........
