menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

رمضان المبارک یا منافع خوروں کا سیزن

71 65
22.02.2026

رمضان المبارک کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ: ’’روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر میں خود دوں گا۔‘‘

یہ ایک ایسا وعدہ ہے جو مومن کے دل کو تسلی دیتا ہے، مگر افسوس کہ اسی معاشرے میں ایک ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو اس رحمت کے مہینے کو ’لوٹ مار‘ کا سیزن سمجھتا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جہاں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ یکسوئی کے ساتھ اللہ کی عبادت کرے، وہیں پاکستان میں ایک غریب آدمی کےلیے سب سے بڑی فکر ’سحر و افطار‘ کا دسترخوان سجانا بن گئی ہے۔

اللہ رب العزت نے تو اس مہینے کو صبرو تقویٰ کا ذریعہ بنایا تھا، مگر ہمارے معاشرے کے منافع خوروں نے اسے ’اندھیر نگری‘ میں تبدیل کردیا ہے۔ آج مارکیٹ کی صورتحال یہ ہے کہ جو اشیاء رمضان سے چند روز قبل تک عام آدمی کی پہنچ میں تھیں، وہ اب خواب بنتی جا رہی ہیں۔

خاص طور پر کھجور، جو سنتِ نبویؐ اور افطار کا لازمی جزو ہے، اس کی قیمتیں سن کر ہوش اڑ جاتے ہیں۔ جو کھجور عام دنوں میں 400 روپے کلو دستیاب تھی، اسے مصنوعی قلت پیدا کرکے 700 سے 800 روپے تک پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ اعلیٰ کوالٹی کی کھجوریں تو اب عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں دور ہوچکی........

© Express News (Blog)