اداریہ: پاکستان میں دہشت گردی ’معمول‘ بن جانے کا خطرہ!

پاکستان میں تشدد اب معمول بنتا جارہا ہے۔ 2025 میں سکیورٹی صورتحال نہایت ابتر رہی۔ پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی ’پاکستان سکیورٹی رپورٹ 2025‘ کے مطابق ملک بھر میں 699 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں۔ ان حملوں میں ایک ہزار 34 افراد جاں بحق اور ایک ہزار 366 افراد زخمی ہوئے جو ہلاکتوں میں 21 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

مجموعی طور پر تنازعات سے جڑے پرتشدد واقعات جن میں دہشت گرد حملے، انسدادِ دہشت گردی آپریشنز، سرحدی جھڑپیں اور اغوا شامل ہیں، بڑھ کر 11 سو 24 تک پہنچ گئے، جو 2024 کے مقابلے میں 43 فیصد اضافہ ہے۔ ان واقعات کو اب محض وقتی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ ایک ایسے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو تیزی سے پھیل رہا ہے اور جس پر قابو پانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

سب سے نمایاں تبدیلی یہ ہے کہ دہشت گردی کا ہدف کون بن رہا ہے۔ اب شہید ہونے والوں........

© Dawn News TV