اداریہ: ریاستی جبر اور بڑھتا ہوا سیاسی بحران

رواں ہفتے اڈیالہ جیل جہاں سابق وزیراعظم عمران خان قید ہیں، کے باہر مظاہرین کے خلاف کیا گیا طاقت کا استعمال ایک مانوس طرزِ عمل کا حصہ ہے، ریاستی حکام نے عدالتی احکامات اور شہری حقوق کو نظر انداز کیا اور ایک پُرامن احتجاج کو منتشر کر دیا حالانکہ وہ باآسانی مظاہرین سے یا کم از کم عمران خان کے اہلِ خانہ سے بات چیت کر سکتے تھے۔

انصاف کی امیدیں بتدریج کم ہوتی جا رہی ہیں، بالخصوص ایسے وقت میں جب نظامِ انصاف خود شدید دباؤ کا شکار ہے۔ دوسری جانب سیاسی قوتیں کشیدگی کم کرنے کے بجائے مزید محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہی ہیں، جس کے باعث ملک پر چھایا مستقل بحران اور گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

افسوسناک طور پر سماجی معاہدے میں متعدد ترامیم کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو سکی اور پاکستان ایک گہرے سماجی و سیاسی بحران کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے۔........

© Dawn News TV