اداریہ: ’ہمارے دفاتر کو ملازمین کی ذہنی صحت کو ترجیح بنانا ہوگا‘

ہر سال 10 اکتوبر کو ذہنی صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جوکہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم ایسے مسئلے کی جانب توجہ دیں جسے اکثر اوقات نظرانداز کردیا جاتا ہے۔

رواں سال اس دن کا مرکزی خیال ’دفاتر یا کام کے دیگر مقامات میں ذہنی صحت‘ ہے جو اس ضرورت پر زور دیتا ہے کہ ہم اپنے پیشہ ورانہ ماحول میں ذہنی صحت کے مسائل کو اجاگر کریں۔

چونکہ بالغ افراد اپنا زیادہ تر وقت کام پر گزارتے ہیں اس لیے دفاتر یا کام کے دیگر مقامات کو صحت بخش بنانا نہ صرف اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ یہ معاشی ضرورت بھی ہے۔

وہ دفاتر اور کام کے مقامات جو ذہنی صحت کو ترجیح نہیں دیتے وہاں نتیجتاً انزائٹی، ڈپریشن، ذہنی تھکاوٹ اور اس جیسے دیگر سنگین ذہنی مسائل سر اٹھاتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ ادارے جو بہتر ذہنی صحت کو فروغ دیتے ہیں، وہ ملازمین کو پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگیوں دونوں میں ترقی کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں دفاتر یا کام کے دیگر مقامات پر اسٹریس اور ذہنی صحت کے مسائل نے پوری دنیا........

© Dawn News TV