اداریہ: ’بنگلہ دیش کے حالات پاکستان جیسے ممالک کے لیے انتباہ ہے‘

گزشتہ چند دنوں سے ڈھاکا اور بنگلہ دیش کے دیگر علاقوں کو فسادات نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ حکومت مخالف مظاہرے کئی ہفتوں سے زور پکڑ رہے تھے لیکن انہوں نے اس وقت سنگین رخ اختیار کیا کہ جب سیکیورٹی فورسز اور حکومت کے حامیوں کے ساتھ تصادم میں متعدد مظاہرین کی ہلاکتیں ہوئیں۔

تعلیمی اداروں کی بندش، کئی میڈیا ہاؤسز آف ایئر اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ان پُرتشدد مظاہروں میں اب تک 105 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

ان مظاہروں میں طلبا سب سے آگے نظر آرہے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ’فریڈم فائٹرز‘ (جنہوں نے 1971ء کی جنگ آزادی میں حصہ........

© Dawn News TV