We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

عیدی کس کو اور کیا دی جائے؟

9 0 0
06.06.2019

یوں تو عید رمضان کے بعد آتی ہے لیکن منافع خوروں کی عید رمضان شروع ہوتے ہی آجاتی ہے۔

مسلمان عید پر خوشیاں مناتے ہیں، خوشیوں کے لیے ایک عید کم لگے تو 2 عیدیں کرلی جاتی ہیں۔ عید کا چاند نظر آنے سے مطلع کرنا رویتِ ہلال کمیٹی کا کام ہے، شکر ہے وہ اپنا ہی کام کرتی ہے، اگر چاند دیکھنے کے بجائے ڈیم کے لیے چندہ جمع کرنے لگتی تو ہم کیا کرلیتے؟

چاند نظر آنے یا نہ آنے کے اعلان میں تاخیر کے باعث بہت سے لوگ اس غلط فہمی میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ یہ فریضہ الیکشن کمیشن ادا کر رہا ہے، ایسا بالکل نہیں، اگر الیکشن کمیشن یہ ذمہ داری ادا کر رہا ہوتا تو رویتِ ہلال کا اعلان عید کے 2 روز بعد ہوتا۔

عید سے پہلے چاند رات آتی ہے، جس پر خواتین مہندی لگوانے بیوٹی پارلر جاتی ہیں، وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے ہاتھوں پیروں پر کتھے جیسی منہدی لگائی گئی ہے لیکن دراصل چونا لگا کر واپس بھیج دی جاتی ہیں۔ یہ چونا کیونکہ شوہروں ہی کو لگتا ہے اس لیے وہی دیکھ........

© Dawn News TV