We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

’تعصب‘ بڑے کام کی چیز ہے

2 0 0
01.04.2019

یہ تعصب بھی عجیب مرض ہے بھئی، اس کا مریض نسل، وطن، زبان، مذہب اور فرقے کی بنیاد پر اپنے اور غیر کے درمیان امتیاز کی ایک لکیر کھینچتا ہے اور پھر اس لکیر کا فقیر ہوجاتا ہے۔

قسمت کی لکیر کا بدلنا آسان ہے مگر نفرت کی اس لکیر کا مٹنا بہت مشکل۔ لیکن جب یہ لکیر مشکل میں ڈالتی ہے تو اس مشکل کو آسان کرنا مصیبت بن جاتا ہے، کبھی کبھی تو یہ مشکل معاشروں اور ملکوں کی شکل ہی بدل دیتی ہے۔ پھر چاہے یہ کہہ کر پچھتاتے رہیے کہ ایک ہم ہیں کہ لیا اپنی ہی صورت کو بگاڑ بگڑی نہیں بنتی، یعنی ’گیا ہے سانپ نکل اب لکیر پیٹا کر‘۔

ہندو پانی اور مسلم پانی کی لکیر کا نتیجہ ہندوستان کی تقسیم کی صورت میں نکلا اور بنگالیوں سے تعصب پر مبنی سلوک اور پھر ’اُدھر تم اِدھر ہم‘ کے نعرے نے اس لکیر کو خلیج میں بدل دیا، یہاں وضاحت کردیں کہ یہ وہ خلیج نہیں جس کے خلیجی ممالک سے امداد آتی ہے، ہم اس خلیج کا تذکرہ کر رہے ہیں جس نے آن کی آن میں پاکستانیوں کی تعداد کم کردی تھی۔ آبادی پر اتنی تیزی سے قابو پانے کا یہ طریقہ ہماری ہی ایجاد ہے، جسے کوئی اور ملک اپنانے کی ہمت نہیں کرسکا۔

ہمارے ساتھ ایک اور مصیبت یہ ہوئی کے سانپ کے نکلنے کے بعد جس سرحد کی لکیر کو پیٹنا تھا وہ ہم سے کوئی ہزار میل دُور تھی، اس لیے ہم........

© Dawn News TV