Molana Ashraf Ali Thanvi Aur Feminism

مولانا اشرف علی تھانوی اور فیمنزم

مجھے اکثر حیرت ہوتی تھی کہ قبلہ عبد الماجد دریابادی جیسا اپنے وقت کا ملحد زماں، جان ملٹن، شیکسپئر، کوپر نیکس کا شیدائی، انگریزی لٹریچر کو گھول کر پینے والا، لکھنو کی ایلیٹ کلاس میں اٹھک بیٹھک کرنے والا بھلا کیسے اتر پردیش کے دور افتادہ قصبے تھانہ بھون کے مولوی اشرف علی تھانوی کے آگے دو زانو ہو کے بیٹھ گیا۔۔

کہاں دیوبند کے ملاں اور کہاں علی گڑھ کا مسٹر دونوں کا کیا جوڑ۔۔ الحاد کی ننگی تلوار پر ایسی کیا گزری کی وہ تھانہ بھون کی میان میں نیام ہوگئی۔۔ اس کی سمجھ تب آئی جب بہشتی زیور کو تفصیل سے پڑھا۔۔

کتاب کا ایک پہلو یہ ہے کہ جس پر گرفت کی جاتی ہے۔۔ قبلہ تھانوی نے عورت کو ایک مکمل گھریلو جانور بنا کے رکھ دیا ہے۔۔ اسے شوہر کی زر خرید لونڈی بنانے کے مکمل نسخہ جات موجود ہیں۔۔ کیسے عورت کے ذمے ہے کہ وہ شوہر کے خدمت گزاری میں اتنا پست ہو جائے کہ اس کی اپنی تشخیص بھی فنا ہو جائے۔۔

یہاں تک قبلہ تھانوی صاحب نے تو عورت کو خاوند کی قوت باء میں اضافے کے لیے کشتے اور معجون تک تیار کرنے کی ریسپی بھی بہشتی زیور میں لکھ........

© Daily Urdu