Aaj Main Ne Kya Jana |
کئی دن سے مجھے قدیم روم کے پریٹوریائی گارڈز کی یاد آ رہی تھی۔ تیسری جلد کھول کر اُن کے متعلق دوبارہ سے پڑھا اور کچھ دیگر کتب کے صفحات بھی چیک کیے۔ جب رومن جمہوریہ بنی تو رومن جرنیلوں کے ہیڈکوارٹرز خیموں (praetorium) کے اندر تعینات باڈی گارڈز کو cohors praetorian کہا جاتا تھا۔ پھر ایک بادشاہ آیا جس نے ایسا نظام بنایا کہ رومنوں کو دو سو سال کے لیے امن و سکون نصیب ہوگیا۔ یہ جمہوریہ سے ایمپائر کی طرف تبدیلی تھی اور اِس بادشاہ کا نام آگسٹ تھا جو جولیئس سیزر کا جانشین ہونے کی وجہ سے سیزر آگسٹس کہلایا۔ جولائی اور اگست کے مہینوں کے نام اِنھی دو کے ناموں پر ہیں۔ ہمارے پیارے وطن کو اگست میں ہی آزادی دی گئی تھی۔
یہ پریٹوریائی گارڈز جولیئس سیزر کے دور میں تعینات........