menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aalmi Adalat e Insaf America o Israel Ke Ghere Mein

24 1
27.12.2025

آپ کو شاید یاد ہو کہ گزشتہ برس چوبیس نومبر کو یہ دھماکا خیز خبر آئی کہ بین الاقوامی جرائم سے متعلق عالمی عدالت کے ایک چھ رکنی بنچ نے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کے مطالبے پر حماس کے کمانڈر محمد دائف کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور سابق اسرائیلی وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کی گرفتاری کے بین الاقوامی وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ جن ریاستوں نے بین الاقوامی عدالت کا دائرہ کار تسلیم کر رکھا ہے ان پر لازم ہے کہ مطلوبہ اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرکے دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

آج اس وارنٹ کو جاری ہوئے تیرہ ماہ ہو گئے۔ محمد دائف کو اسرائیل نے خود قتل کر دیا مگر نیتن یاہو اور یوو گیلنٹ نہ صرف دندناتے پھر رہے ہیں بلکہ نیتن یاہو تو عالمی عدالت کا قانونی دائرہ تسلیم کرنے والے کئی ممالک کی فضائی حدود سے متعدد بار گزر بھی چکے ہیں۔ اسرائیل اور امریکا بین الاقوامی جرائم کی عدالت کا ہر طرح سے ناطقہ بند کرنے کی بھی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

جن چھ ججوں نے یہ وارنٹ جاری کیے ان کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہے۔ پراسیکیوٹر کریم خان کے خلاف اس برس اپریل اور پھر اگست میں دو خواتین کو سامنے لایا گیا جنھوں نے کریم خان پر جنسی ہراسگی کے الزامات عائد کیے۔ اقوامِ متحدہ نے ان الزامات سے بریت تک کریم خان سے قانونی ذمے داریاں واپس لے لی ہیں۔ ان میں........

© Daily Urdu