14 August: Jashan Se Fikr e Nao Ke Safar Tak
14 اگست: جشن سے فکرِ نَو کے سفر تک
ہر سال جب اگست کا مہینہ طلوع ہوتا ہے، تو فضائیں ایک عجیب سے جوش اور جذباتی سرشاری سے بھر جاتی ہیں۔ گلی کوچوں میں لہراتے ہوئے سبز ہلا لی پرچم، بچوں کے ہاتھوں میں تھمی جھنڈیاں اور راتوں کو جگمگاتی عمارتیں اس بات کا اعلان کرتی ہیں کہ قوم اپنے وطن کی پیدائش کا دن منا رہی ہے۔ 14 اگست محض ایک تاریخ نہیں، بلکہ اس پاک سرزمین سے محبت اور اس کے وجود کی یاددہانی ہے، ایک ایسا عہد جس کی بنیادیں ہمارے اسلاف نے عظیم قربانیوں، بے شمار امیدوں اور ایک بہتر مستقبل کے خواب پر رکھی تھیں۔
لیکن اس جوش و خروش کے بیچ، کبھی کبھی دل کو اداس کر دینے والے کچھ ایسے مناظر سامنے آ جاتے ہیں جو ہمیں ٹھہر کر سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ کل ہی کا واقعہ ہے،........
