Sood Khoron Se Allah Bachaye
اس میں کسی شک اورشبہ کی ذرہ بھی کوئی گنجائش نہیں کہ سوداللہ اوراس کے پیارے حبیب حضرت محمدﷺکے ساتھ اعلان جنگ ہے۔ اللہ کے آخری کتاب قرآن مجیدفرقان حمیدمیں اس اعلان جنگ کاانتہائی واضح اورکھلے الفاظ میں ایک نہیں متعدد باراورتفصیل کے ساتھ ذکر ہے۔ مالک ارض وسماء کے اس واضح اعلان کے بعدبھی جوشخص سودکوگلے لگائے گایااس کے قریب جائے گااس نے پھراس دنیامیں ذلیل ورسواہونے کے ساتھ آخرت میں بھی ناکام ہی ہوناہے۔
یہ حقیقت سب جانتے ہیں کہ دنیاکی کوئی بھی طاقت اللہ اوراس کے رسولﷺ کامقابلہ نہیں کرسکتی اوریہ بھی سب کواچھی طرح معلوم ہے کہ اللہ اوراس کے رسولﷺ کی مخالفت اوردین اسلام کے احکامات سے بغاوت کرنے والوں کاانجام پھرکیا ہوتاہے؟ ہم نے اللہ، رسول ﷺاوردین کے بہت سے باغیوں کواپنی ان گناہ گارآنکھوں سے اس دنیامیں ہی ذلیل ورسواہوتے دیکھاہے۔ افسوس اس بات کاہے کہ یہ سب کچھ جاننے کے باوجودکہ اللہ اوراس کے رسول کامقابلہ کوئی نہیں کرسکتااوریہ کہ سوداللہ اوراس کے رسول ﷺسے اعلان جنگ ہے پھربھی کچھ لوگ سودکے گناہ میں اس طرح مبتلاہورہے ہیں کہ جیسے ان کواس گناہ اورجرم عظیم کے بارے میں کوئی علم ہی نہ ہو۔
دوتین سال پہلے کی بات ہے ایک صاحب جن سے ہماری پہلے بھی کئی ملاقاتیں تھیں کافی عرصے بعد اچانک سرراہ مل گئے۔ وہ بہت پریشان لگ رہے تھے۔ ہم نے چلتے چلتے پریشانی کی وجہ پوچھی توکہنے لگے جوزوی صاحب زندگی میں ایک غلطی ہوگئی ہے اب اس سے جان نہیں چھوٹ رہی۔ ہم نے تفصیل پوچھی........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin