Intishar Nahi Mafahmat Se Kaam Lein |
انتشار نہیں مفاہمت سے کام لیں
ہمارادین ہمیں صبر، برداشت اوردوسروں سے اچھے برتاؤ کادرس دیتاہے، جولوگ اسلام کی ان تعلیمات پرعمل کرتے ہیں وہ زندگی میں پھرکبھی ناکام اورنامرادنہیں ہوتے۔ صبر، شکراورعفوودرگزریہ خوبیاں اورنعمتیں جنہوں نے پالیں گویاانہوں نے سب کچھ پالیاکیونکہ صبر، شکر اوردوسروں کومعاف کرنے والے لوگ اللہ کی رحمت اورنعمتوں کے زیادہ قریب ہوتے ہیں، ایسے لوگوں پرپھراللہ کی خاص رحمت ہوتی ہے۔ جن پراللہ کی رحمت ہووہ پھرکبھی مسائل میں پھنستے اورزمین میں دھنستے نہیں۔
ہم نے ایسے سینکڑوں نہیں ہزاروں لوگوں کوصرف صبر، شکراورعفوودرگزرکی وجہ سے فلاح پاتے دیکھاہے۔ ہمارے حکمران اور سیاستدان دوسروں کومعاف کرنے کواپنی توہین سمجھتے ہیں لیکن ایساہرگزنہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف کے ساتھ اس ملک کی سیاست میں کتنی ناانصافیاں اورزیادتیاں ہوئیں انہوں نے کسی ناانصافی اورزیادتی کا ناانصافی اورانتقام سے کبھی جواب نہیں دیابلکہ صبراورشکرکے ساتھ اپنے ہرسیاسی مخالف کوکھلے دل سے معاف کرکے اپنامعاملہ اللہ کے سپردکیا، کیامیاں صاحب کے اس کردارکی وجہ سے ان کی عزت اورشہرت میں کوئی کمی آئی، ہرگز نہیں بلکہ ایسے اقدامات سے میاں صاحب کی عزت اورشہرت میں مزیداضافہ ہوا، اپنے ہیں یابیگانے انہی خوبیوں کی وجہ سے سب آج بھی میاں صاحب کی تعریف کرتے ہیں۔
ملک کی اصل طاقت قومی یکجہتی، سیاسی استحکام اور باہمی اتفاق میں پوشیدہ ہوتی ہے مگرافسوس ہمارے حکمرانوں اورسیاستدانوں نے انتقامی سیاست، ڈنڈے کے استعمال اورانتشارکوہی طاقت کاسرچشمہ سمجھ رکھاہے جس کی وجہ سے آج ملک ایک ایسے........