menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ehtejaj Ka Shoq, Anjam Kya Hoga?

22 0
04.10.2026

احتجاج کا شوق، انجام کیا ہوگا؟

عالمی حالات پر اپنے اپنے جہازاڑانے کے بعدمحفل کارخ جب ملکی حالات کی طرف مڑاتوکپتان اورکھلاڑیوں کے ذکرپرقاری نواز افسوس سے سرہلاتے ہوئے کہنے لگے ہائے پی ٹی آئی کے ساتھ اچھانہیں ہورہا۔ ہمارے دوستوں میں قاری نوازیہ نوازشریف کے دیوانے اورن لیگ کے پرانے پروانے ہیں، تحریک انصاف پرنقدکاکوئی موقع یہ ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اب یہ بات انہوں نے تعزیت کے طورپر کی یاطنزاور مذاق میں، اس کانہیں پتہ لیکن قاری نوازکی اس بات پرانجینئرلیاقت جمیل جوسیدھی جگہ پربھی ٹیڑھی عمارت بنانے کے ماہرہیں نے سگریٹ کاکش لگاتے ہوئے پہلی بارکوئی سیدھی بات کی کہ قاری صاحب معصوم اورنادان نہ بنیں، پی ٹی آئی کے ساتھ توجوہورہاہے اچھاہورہالیکن یہ خوداپنے ساتھ کچھ اچھانہیں کررہی، کپتان کے نام نہادکھلاڑیوں نے جوروش اورروٹ پکڑی ہے کیااسے آپ سیاست کہتے ہیں؟

ایک کے بعدایک گڑھے میں چھلانگ لگانایہ نہ توکوئی دانشمندی ہے اورنہ کوئی سیاست۔ اس محفل اورگپ شپ سے ہٹ کر آپس کی بات ہے یہ پی ٹی آئی جوکچھ کررہی ہے کیایہ آبیل مجھے ماروالی حرکت نہیں۔ سیاست توکچھ لینے کچھ دینے، کچھ ماننے اورکچھ منوانے کانام ہے۔ کپتان کی توبات ہی نہیں افسوس توکھلاڑیوں پرہوتاہے کہ ان میں بھی کوئی سیاست جاننے اورسمجھنے والانہیں۔ پی ٹی آئی میں توسیاست دانوں کی پوری منڈی ہے لیکن اس میں ایک بھی کام کاسیاستدان نہیں۔ کوئی ایک بھی ہوتاتوکپتان اورتحریک انصاف کے حالات آج ایسے ہرگزنہ ہوتے۔

پی ٹی آئی والے توماردھاڑ، گالم گلوچ اوربدمعاشی کوسیاست سمجھتے ہیں لیکن انتہائی معذرت کے ساتھ ان حرکتوں کاسیاست سے دوردورتک بھی کوئی واسطہ نہیں۔........

© Daily Urdu