menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Nao Molud Bachon Ke Naam Aik Maafi Nama

24 0
27.09.2026

نومولود بچوں کے نام ایک معافی نامہ

آؤ۔۔ آج اپنے گناہوں کی اجتماعی معافی مانگتے ہیں۔ شاید یہ بچے ہمیں کبھی نا بخشیں۔ پاکستان میں دو ہزار چوبیس میں جتنے بچے پیدا ہوئے اُن میں سے ہر ایک ہزار میں سے چھپن اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے مر گئے اور مرنے والوں میں تقریباً آدھے بچے ایسے تھے جنھیں آنکھ کھولے ابھی ایک مہینہ بھی پورا نہیں ہوا تھا۔ یہ کسی جنگ کا نتیجہ نہیں تھا۔ یہاں کوئی وبا نہیں تھی۔ یہ صرف یہاں، اِس مٹی پر، اس ملک میں پیدا ہونے کی قیمت تھی۔ اس ملک میں پیدا ہونا اور جینا بذات خود بہت بڑی جنگ ہے اور ہم اِسی زمین پر، ہر سال، لاکھوں نئے مہمان بلائے چلے جا رہے ہیں۔

جب کسی گھر میں بچہ پیدا ہوتا ہے تو مٹھائیاں بٹتی ہیں، تصویریں بنتی ہیں۔ کوئی نہیں پوچھتا کہ ہم اِس ننھی جان کو دے کیا رہے ہیں؟ ایک زندگی، یا صرف ایک سزا جس کی مدت ساٹھ، ستّر سال ہوگی! بچہ پیدا کرنا تو بہت آسان ہے تاہم اُسے صاف پانی، بھرپور غذا، محفوظ ہسپتال، اچھا سکول اور باعزت مستقبل دینا یہ اِس ملک میں اکثریت کے بس میں نہیں ہے۔ مت کہو کہ پیدا کرنے والا رزق بھی دے گا۔ آسمانوں سے کوئی نہیں آئے گا۔ رزق کا وسیلہ باپ ہی بنتا ہے۔ کوئی کسی کے بچے کو نہیں پالتا۔ یہی سچ........

© Daily Urdu