menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Main Ab Thak Gaya Hoon

25 0
10.06.2026

شام کے سات بج کر چالیس منٹ تھے۔ گوجرانوالہ کا ایک شادی ہال۔ سٹیج پر دولہا بیٹھا تھا۔ میں اس کے ٹھیک پیچھے کھڑا تھا تصویر کی باری کے انتظار میں۔ پچھلے تین گھنٹے سے اس کے چہرے پر ایک ہی مسکراہٹ تھی۔ جو ایک پل کے لیے بھی نہ ہٹی۔ فوٹوگرافر آواز دیتا۔ ماموں آتا، ہاتھ ملاتا، فوٹو۔ چچا آتا، ہاتھ ملاتا، فوٹو۔ پھپو، خالہ، نانی کی بہن، باپ کا پینتیس سال پرانا کلاس فیلو، دوست، دوست کا بھائی، دوست کے بھائی کی بیوی۔ ہر آدمی آتا، ایک ہی بات کہتا "اللہ کا شکر ہے، ماشاءاللہ" اور چلا جاتا۔ دلہا ہر کسی کو ایک ہی جواب دیتا۔ ایک ہی مسکراہٹ سے۔ میں نے غور سے دیکھا۔ اس کے بائیں جبڑے کا پٹھا ہلکا ہلکا کانپ رہا تھا۔ گال شاید دکھنے لگے تھے۔ پلکیں چپک چپک کر کھل رہی تھیں۔ کوئی پوچھتا تو وہ کہتا، "بھائی، خوشی کا دن ہے"۔ مگر وہ خوش نہیں تھا۔ وہ ایک کام کر رہا تھا۔ شادی کے دن بھی۔

سن انیس سو تراسی میں امریکی ماہرِ سماجیات آرلی ہاکشلڈ نے ایک اصطلاح ایجاد کی "ایموشنل لیبر"۔ یعنی ایسے جذبات کا اظہار جو دل میں نہیں ہیں، صرف اس لیے کہ معاشرے کا تقاضا........

© Daily Urdu