Sadar Trump Ki Jarihana Policiyan

صدر ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیاں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے قوم کے نام ایک اہم خطاب کیا ہے، اس میں صدرٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ نے گزشتہ چار ہفتوں میں ایران کے خلاف "فیصلہ کن اور زبردست" فتوحات حاصل کی ہیں۔ ایرانی بحریہ مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ایرانی فضائیہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ایران کا میزائل پروگرام اور ان کی فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا"ہم اگلے دو سے تین ہفتوں تک ایران پر انتہائی شدید حملے جاری رکھیں گے اور انہیں پتھر کے دور میں واپس دھکیل دیں گے جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں۔ "انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بنیادی سٹرٹیجک اہداف تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور وہ "کام ختم کرنیکے قریب ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ جنگ اگلے 2 سے 3 ہفتوں میں ختم ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق اس آپریشن کا مقصد ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا اور دہشت گرد گروہوں کی امداد ختم کرنا ہے۔

اس خطاب کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ نے یورپی ممالک پر بھی تنقید کی کہ وہ اس جنگ میں امریکہ کا ساتھ نہیں دے رہے اور انہیں مشورہ دیا........

© Daily Urdu