Dehshat Gardi Ki Nai Lehr
ایک ایسے وقت میں جب دو برادر ممالک تاجکستان اور ازبکستان کے ساتھ معاشی معاہدے ہو رہے ہیں، کیپٹل میں خود کش حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن دس مئی کے زخم چاٹ رہا ہے۔ شکست کا بزدلانہ کارروائیوں سے بدلہ لے رہا ہے۔ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت افغانستان کے ذریعے حملے کرا رہا ہے۔ پاکستان سے کرائے کے حملہ آوروں کو پڑوسی ملک میں تربیت اور اسلحہ دیا جا رہا ہے۔ دہشت گردی کا ماضی دہرایا جا رہا ہے۔ دشمن سے پاکستان کی عزت اور ترقی برداشت نہیں ہو پارہی۔
لاہور میں بیس برس بعد بسنت تہوار سے دنیا بھر میں سافٹ امیج اور امن کا جو پیغام وائرل ہو رہا تھا دشمن کو پاکستانیوں کی خوشی ہضم نہیں ہو سکی۔ یہ ملک دو دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا تھا، دشمن نے اندرون بیرون ملک ہر طرح سے پاکستان کی افواج کو انگیج کر رکھا تھا، برسوں بعد کچھ ریلیف ملا تھا کہ دشمن کو دس مئی کی شرمناک شکست نے زخمی سانپ بنا دیا ہے۔ وہ پاکستان کے اندر باہر سے سازشیں........
