The Odyssey
بہت سالوں بعد سینما میں ایک فلم دیکھنے کے قابل آئی ہے۔ کرسٹوفر نولان کی The Odyssey. سینما گئے نجانے کتنے سال بیت گئے۔ سینما میں آخری فلم سنہ 2017 میں The beauty and the beast دیکھی تھی اور اس سے کئی سال پہلے بھارتی فلم PK دیکھی تھی۔ سوچ رہا کہ ایمپوریم مال یا ٹاؤن شپ سینما میں فلم دیکھنے جایا جائے۔ بیگم صاحبہ فرمانے لگیں مجھے بھی جانا ہے لیکن صاحبو میں نے ان کی جانب دیکھ کر ہاتھ جوڑ دیے۔ پھر ان کو سمجھ آئی اور بولیں " وعدہ، میں ایک لفظ نہیں بولوں گی"۔
بیگم کے ساتھ فلم یا سیریز دیکھنا ایک الگ نوعیت کا سیاپا ہوتا ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے وہ فلم یا سیریز آپ پر ہی بنی ہوئی ہے۔ کچھ دن پہلے ایسی ہی ایک فلم ہم دونوں دیکھ رہے تھے۔ اس کا مرکزی کردار اپنی بیوی کو بھی تحائف دے کر خوش رکھتا ہے اور باہر بھی اس کے کافی چکر چل رہے ہوتے ہیں۔ یکدم بیگم کی آواز آئی "بیغیرت انسان، بیوی کو بھی خوش رکھا ہوا اور باہر بھی چکر چلانے سے باز نہیں آیا"۔ میں........
