Punjab Ka Qasoor Kya Hai?
پنجاب کا قصور کیا ہے؟
گذشتہ ڈیڑھ دہائی سے بطور سیاح یا مسافر ملک کے اندرون میرا شمال تا جنوب اور مشرق تا مغرب سفر رہا ہے۔ اس دوران میں نے اپنے بھائیوں سے بہت کچھ سُنا بھی ہے، خود دیکھا بھی ہے اور بہت کچھ دل پر سہا بھی ہے۔ کوئی مجھے پنجابی جانتے ہوئے "کالا انگریز" کہتا ہے۔ کوئی مجھے پنجابی ہونے کے ناطے پنجابی بیوروکریسی اور پنجابی فوج کے طعنے دیتا رہا ہے۔ میں یہ سن کر ہنس دیتا ہوں۔
میں یہ مانتا ہوں کہ پنجاب میں آبادی کا تناسب باقی صوبوں کی نسبت بہت زیادہ ہے اس واسطے یہاں تعلیمی ادارے، ہاسپٹلز اور سڑکوں و کمیونیکیشن کا نظام بھی باقیوں کی نسبت بہتر ہے۔ پنجابی میں بہت سی خامیاں ہیں اور ہمیشہ میں ان کا ذکر کرتا رہا اور اس بات کا ادراک رکھتا ہوں کہ جو مسائل ہیں وہ ہیں۔ لیکن بہت کچھ ایسا ہے جس میں پنجابی کا کوئی قصور نہیں اور جس کی بِنا پر خوامخواہ یا کسی سیاسی ایجنڈے کے زیر اثر نفرت پھیلائی جاتی ہے۔
فوج کو پنجابی فوج کہنے والوں سے عرض ہے کہ آج فوج میں پنجابیوں کی تعداد پختون سپاہیوں سے کم ہے۔ آپ........
