menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Honey Trap Se Bach Ke

21 0
22.05.2026

ہنی ٹریپ سوشل میڈیا پر عام چلن ہے مجھے پہلی بار حقیقی طور پر سڑک کنارے بھی تجربہ ہوگیا ہے۔ دو دن قبل میں فیلڈ ورک بھگتا کر لگ بھگ شام چار بجے غازی روڈ ڈی ایچ اے کے کنارے گاڑی لگائے ایک ریڑھی والے سے چاٹی کی لسی منگوا کر پی رہا تھا اور گاڑی میں بیٹھا موبائل چیک کر رہا تھا۔ پیاس لگی ہوئی تھی۔ میٹھے مشروبات میں پیتا نہیں اور چاٹی کی لسی پر نظر پڑی تو سوچا ٹرائی کیا جائے۔ میں موبائل پر ای میلز کے جواب میں بزی تھا کہ اچانک شیشے پر دستک ہوئی۔ میں نے چونک کر دیکھا تو چوبیس پچیس سال کی لڑکی ہاتھ میں پھولوں کا گلدستہ پکڑے اور ویل ڈریس ہوئے پورے میک آپ میں کھڑی تھی۔

شیشہ ڈاؤن کیا تو بولی "سوری، لیکن کیا آپ مجھے آگے کسی چوک میں ڈراپ کر دیں گے؟ کافی دیر سے ان ڈرائیو کے انتظار میں کھڑی ہوں گاڑی نہیں آ رہی اور رکشہ نہیں مل رہا۔ آپ مجھے آگے کسی چوک میں رکشے والے کے پاس ڈراپ کر دیں پلیز۔ شکل سے آپ ڈیسنٹ لگ رہے ہیں اس لیے ریکوئسٹ کی ہے"۔ میں نے اسے غور سے دیکھا بظاہر وہ اپر مڈل کلاس کے حلیے میں تھی۔ ڈریسنگ اچھی تھی۔ میک آپ پراپر تھا اور لگ رہا تھا وہ کسی کے ہاں دعوت پر جا رہی ہے۔ ہاتھ میں........

© Daily Urdu