Do Wardatein

دو وارداتیں ایسی ہیں جو مکمل ہوجائیں تو مجرم تاریخ میں فاتح کہلاتا ہے اور ادھوری رہ جائیں تو قانون اسے مجرم لکھتا ہے۔ ایک خودکشی، دوسری تختہ الٹنے کی کوشش۔ دونوں میں نیت پختہ، منصوبہ بندی باریک، ساتھی قابلِ اعتماد اور رفتار بجلی جیسی چاہیے۔ ذرا سی ہچکچاہٹ، معمولی سی دراڑ یا ایک آدھ بے وقت وفاداری بدلنے والا کردار پوری بساط لپیٹ دیتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ خودکشی میں آدمی اپنی جان لیتا ہے جبکہ کُو میں اکثر دوسروں کی سیاسی زندگی لے کر اپنی بچانے کی کوشش کرتا ہے۔

تاریخ اٹھا کر دیکھیے تو معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں کئی حکومتیں اتنے کم لوگوں نے گرائی ہیں جتنے بندے ہمارے ہاں ایک شادی میں بریانی کے دیگچے کے گرد جمع ہوتے ہیں۔ افریقہ کے کئی ممالک میں دو درجن بندوق بردار جوان آدھی رات کو ریڈیو اسٹیشن پر........

© Daily Urdu