Mere Super Hero, Mere Abbu Jan |
خالقِ کائنات نے حضرتِ انسان کو جن بے شمار نعمتوں سے نوازا، ان میں رشتوں کی عطا سب سے حسین اور بامعنی ہے۔ ماں، باپ، بہن، بھائی اور اولاد، یہی رشتے انسان کی زندگی کو مقصد، حرارت اور سمت عطا کرتے ہیں۔ اگر رشتے نہ ہوں تو زندگی محض سانسوں کی گنتی بن کر رہ جائے۔
والدین انسان کو نہ صرف دنیا میں لانے کا سبب بنتے ہیں بلکہ اپنی پوری زندگی اولاد کے نام کر دیتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں ماں کے رشتے کو بجا طور پر غیر معمولی محبت اور تقدیس حاصل ہے، اس کی قربانیوں کو ادب میں دل کھول کر سراہا گیا ہے۔ مگر باپ، یہ خاموش، مضبوط اور مستقل کردار، اکثر اعتراف سے محروم رہتا ہے۔ شاید اس لیے کہ باپ کی محبت بولتی کم اور ثابت زیادہ ہوتی ہے۔ وہ سختی بھی کرتا ہے، مگر اسی سختی میں آنے والی نسلوں کا نرم مستقبل پوشیدہ ہوتا........