menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

DPO Shangla, Ghup Andhere Aur Madham Roshani

7 0
yesterday

ڈی پی او شانگلہ، گھپ اندھیرے اور مدھم روشنی

مملکت عزیر کی تنزلی کے باب میں وجوہات و محرکات کا ایک طومار ہے جو ہر صاحبِ نظر کے ہاں مختلف جہتوں میں ہمارے سامنے آتا ہے کسی کے ہاں سول ملٹری چپقلش ملک کی بربادی کا جوہری محرک ہے کئی اہل دانش سیاستدانوں کی مالی بے راہ روی کو ملکی اضمحلال کا سبب بتا تے ہیں تو کوئی عوام کی شعوری سطح کے گراوٹ کو برائیوں کا جڑ قرار دیتے ہیں غرض یہ کہ اگر ان وجوہات کا اختصار کے ساتھ بھی ذکر ہوں تو کئی مجلدات پر مشتمل کتب مرتب ہو جائیں۔۔

بنظر غائر دیکھا جائے تو یہ سب محرکات اپنی جگہ درست اور قابل فہم ہے لیکن میری دانست میں سول ملٹری چپقلش کے بعد ہمارے ملک کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ ریاست اور عوام میں بد اعتمادی کی وہ خلیج ہے جو وقت کے ساتھ اور گہری ہوتی جارہی ہے جس کی وجہ سے ریاست کا شہری اور شہری کا ریاست کے ساتھ وہ مضبوط رشتہ روز اول ہی سے قائم نہ ہوسکا جو کسی بھی عمرانی معاہدے یعنی آئین کا جز لاینفک اور اساس ہے کسی بھی قوم اور سماج کی ترقی اور اٹھان کے سفر میں ریاست اور عوام کا مبنی بر اعتماد رشتہ ہی وہ زادِ راہ ہے کہ جس کے بَل پر یہ سفر ترقی اور خوشحالی کے منزل پر منتج ہوسکتا ہے۔ بصورت دیگر تخریب اور تنزلی قوموں کا مقدر ٹھہرتی ہے یہی تاریخ کا سبق اور نسل........

© Daily Urdu