menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Youtube Automation, Akele Shakhs Par Mushtamil Media House

31 6
19.02.2026

یوٹیوب آٹومیشن، اکیلے شخص پر مشتمل میڈیا ہاؤس

اب یہ منظر خواب نہیں رہا کہ ایک شخص اپنے گھر کے ایک سادہ کمرے میں بیٹھ کر صرف ایک لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کی مدد سے دنیا بھر تک پہنچ رہا ہو۔ ڈیجیٹل دنیا نے فاصلے سمیٹ دیے ہیں اور روزگار کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ انہی میں سے ایک اہم دروازہ یوٹیوب آٹومیشن ہے جو کچھ عرصہ قبل سامنے آیا اور اب تیزی سے نوجوانوں کو محدود وسائل کے باوجود بڑے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

آج کوئی شخص اگر درست حکمت عملی اور مصنوعی ذہانت کے ٹولز سے واقف ہو تو اکیلا ہی ایک مکمل میڈیا سیل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ یوٹیوب اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا سرچ انجن ہے۔ ہر ماہ دو ارب سے زائد صارفین اس پلیٹ فارم پر سرگرم رہتے ہیں۔ روزانہ ایک ارب گھنٹے سے زیادہ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 12 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے اور یوٹیوب یہاں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔ یہ اعداد و شمار واضح کرتے ہیں کہ ویڈیو مواد کی مانگ کتنی وسیع ہے اور ایک معیاری چینل کے لیے کتنا بڑا میدان موجود ہے۔

یوٹیوب آٹومیشن کو عموماََ ٹیم ورک کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت نے اس ماڈل کو مزید سادہ........

© Daily Urdu