Punjab Mein European Traffic System |
نیا سال گزشتہ برس کے احتساب کا دن ہوتا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر اسی حوالے سے میڈیا کے سامنے اپنی سالانہ کارکردگی پیش کر رہے تھے۔ یہ روایتی پریس کانفرنس نہیں تھی کیونکہ اس میں اعداد و شمار اور ڈیٹا پر بات ہو رہی تھی۔ سکرین پر پریزنٹیشن بھی دی جا رہی تھی۔ صحافیوں کے تلخ سوالات کے جواب بھی دیئے جا رہے تھے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق پنجاب میں روزانہ تین کروڑ کے لگ بھگ گاڑیوں کی نقل و حرکت ہوتی ہے جبکہ صوبے کی کل آبادی تقریباً 133 ملین اور رجسٹرڈ گاڑیاں دو کروڑ 57 لاکھ سے زائد ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر صوبوں سے تقریباً 50 لاکھ گاڑیاں بھی ہر روز پنجاب کی سڑکوں پر آتی ہیں۔ اس کے مقابلے میں پنجاب میں صرف 12,843 ٹریفک اہلکار کام کر رہے ہیں جن میں سے صرف 3,200 اہلکار شہری علاقوں کی سڑکوں پر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں۔
صوبے کی 87,000 کلومیٹر پر مشتمل سڑکوں میں سے تقریباً 8 فیصد شہری سڑکیں ہیں لیکن ان پر روزانہ چلنے والی گاڑیوں کا تناسب 80 فیصد ہے باقی 92 فیصد سڑکیں نیشنل ہائی ویز، موٹرویز اور دیہی علاقوں........