menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mehkma Artificial Intelligence Ka Qayam: Taraqi Ka Naya Safar

29 0
16.07.2026

محکمہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا قیام: ترقی کا نیا سفر

آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی اے آئی اب محض تکنیکی اصطلاح نہیں رہی بلکہ یہ انسانی زندگی کے ہر شعبے پر اثر انداز ہونے والی ایک ایسی حقیقت بن چکی ہے جس سے نظریں چرانا کسی بھی ترقی پذیر ملک کے لیے خودکشی کے مترادف ہے۔ حال ہی میں حکومتِ پنجاب کی جانب سے انتہائی اہم اور خوش آئند فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ایک نیا محکمہ قائم کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف حکومتی سطح پر جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کو تسلیم کرنے کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے سنجیدہ ہے۔ اس نئے محکمے کے قیام کے ساتھ ہی بیوروکریٹ محمد احمد کو بطور "سیکرٹری، آرٹیفیشل انٹیلی جنس" تعینات کیا گیا ہے جو اس نئی تخلیق کردہ اسامی پر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت اب اے آئی کو صرف "پروجیکٹس" تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ اسے انتظامی ڈھانچے کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں نوجوان آبادی کا بڑا حصہ ہیں اس لیے پاکستان میں اے آئی کا مستقبل انتہائی تابناک ہو سکتا ہے۔ دنیا بھر کی معیشتیں اب ڈیٹا اور اے آئی پر منتقل ہو رہی ہیں۔........

© Daily Urdu