Berozgar Hain To Shukr Ada Karen
بےروزگار ہیں تو شکر ادا کریں
ہم تاریخ کے ایسے موڑ پر کھڑے ہیں جہاں وقت کی رفتار بدل چکی ہے۔ صنعتی انقلاب کے بعد یہ انسانی تاریخ کی دوسری بڑی تبدیلی ہے جس کا مرکز مشین نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی محض ایک نیا آلہ نہیں بلکہ ایک ایسا جادوئی چراغ ہے جس نے دنیا بھر کے ہر شعبے کے دروازے کھول دیے ہیں۔
پاکستان جیسے ملک کے لیے یہ دور کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ وطن عزیز کی آبادی میں نوجوانوں کی تعداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ انقلاب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے دہائیوں تک نوکریوں کے حصول کے لیے سڑکوں پر وقت ضائع کیا مگر اب وہ وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کے مواقع آپ کے لیپ ٹاپ کی سکرین پر سمٹ آئیں لیکن شرط یہ ہے کہ آپ اس ڈیجیٹل انقلاب کی لہر کو پہچان سکیں۔ آج کے اس ڈیجیٹل دور میں دنیا کی جغرافیائی سرحدیں ختم ہو چکی ہیں۔
ڈیجیٹل ورلڈ میں کام کرنے کے لیے کسی روایتی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ اب ایک پاکستانی نوجوان اپنے کمرے میں بیٹھ کر جو آرٹ، کوڈنگ یا مواد تخلیق کرتا ہے وہ اسی وقت نیویارک یا لندن کی مارکیٹ میں فروخت ہو سکتا ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت نے ہمیں یہ قوت دی ہے کہ ہم اکیلے ہونے کے باوجود ایک........
