Khwab Se Haqiqat Tak

پاکستان اور قازقستان کے درمیان استوار برادرانہ تعلقات کی بنیادیں تاریخ کے ان گہرے نقوش میں پیوست ہیں جو وسط ایشیا کے قدیم تجارتی راستوں سے لے کر جدید سفارتی افق تک پھیلے ہوئے ہیں۔ قازق صدر کا حالیہ دورہ پاکستان محض ایک روایتی سفارتی پیش رفت نہیں بلکہ یہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کا ایک نیا باب ہے جس میں پاکستان کو ملنے والا والہانہ پروٹوکول اس اہمیت کا عکاس ہے جو قازقستان کی نظر میں ارضِ پاک کو حاصل ہے۔

قازقستان کے لیے پاکستان کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ملک قازقستان جیسے لینڈ لاکڈ یعنی خشکی میں گھری ریاست کے لیے گرم پانیوں تک رسائی کا مختصر ترین اور محفوظ ترین راستہ فراہم کرتا ہے۔ گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں قازقستان کے لیے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کا وہ کلیدی دروازہ ہیں جو اس کی معیشت میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان وسط ایشیائی ریاستوں کے لیے توانائی اور تجارت کی ایک ایسی گزرگاہ ہے جہاں سے گزر کر ہی یہ خطہ معاشی خوشحالی کی منزل پا سکتا ہے۔

قازق صدر کے دورے میں دیا جانے والا غیر معمولی پروٹوکول اس والہانہ پن اور احترام کی علامت ہے جو قازقستان کے دل میں پاکستان کی دفاعی و سیاسی اہمیت کے لیے موجزن ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور عقیدے کا رشتہ اس تعلق کو مزید توانا بناتا ہے جہاں........

© Daily Urdu