Saadullah Soraj Ka Doosra Sheri Majmua Mann Tu Shudam

سعد اللہ سورج کا دوسرا شعری مجموعہ "من تو شدم"

ادبی دنیا میں جب کوئی شاعر اپنے تخیل، شعور اور جذبے کے ساتھ نیا در کھولتا ہے تو وہ اشعار کے ساتھ ساتھ اپنے قاری کو ایک جہانِ معنی کی سیر پر لے جاتا ہے۔ سعد اللہ سورج بھی ایسے ہی ایک روشن نام ہیں جنہوں نے اپنی نئی شاعری کی کتاب "من تو شدم" کے ذریعے نہ صرف اپنی فکری پختگی کا ثبوت دیا ہے بلکہ اردو شاعری میں ایک نئے مزاج اور نئی طرزِ احساس کی بنیاد بھی رکھی ہے۔

سعد اللہ سورج کی شاعری میں ایک بے باک خود اعتمادی جھلکتی ہے۔ ایسی خود اعتمادی جو محض دعویٰ نہیں، بلکہ شعروں میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتی ہے۔ ان کا کلام محض روایتی عشق و محبت کے افسانے نہیں سناتا بلکہ وہ عشق کو زمان و مکان کے........

© Daily Urdu