Firdous e Arzi Ka Saheefa e Jamal Gilgit Baltistan

فردوسِ ارضی کا صحیفہِ جمال "گلگت بلتستان"

ایک مشہور مقولہ ہے: "Nature always wears the colors of the spirit. "

یہ قول گلگت بلتستان کی فطری جمالیات پر مکمل طور پر صادق آتا ہے، گلگت بلتستان محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ مظاہرِ قدرت کی وہ لازوال تمثیل ہے جہاں فطرت اپنی تمام تر رعنائیوں، نزاکتوں اور دل فریب جلوہ سامانیوں کے ساتھ سراپا تخلیق بن کر جلوہ گر دکھائی دیتی ہے۔ یہ وہ سرزمینِ دلنواز ہے جہاں فلک بوس کوہسار آسمان سے ہمکلام نظر آتے ہیں، جہاں بلوریں جھیلیں نیلگوں آئینوں کی مانند افقِ خیال پر عکس فگن ہوتی ہیں، جہاں زمرّدیں مرغزار نسیمِ سحر کے دوش پر جھومتے ہوئے یوں محسوس ہوتے ہیں گویا زمین نے سبز مخملی پیرہن زیبِ تن کر رکھا ہو۔

قدرت نے اس خطۂ دلکش کو ایسے محیرالعقول مناظر سے آراستہ کیا ہے کہ ہر صاحبِ ذوق و ہر عاشقِ فطرت یہاں پہنچ کر وجد و........

© Daily Urdu