Roothe Voters Ko Manane Ka Waqt |
روٹھے ووٹروں کو منانے کا وقت
جمہوریت کا حسن بیلٹ بکس سے نہیں، بلکہ اس اعتماد سے قائم ہوتا ہے جو ووٹر اپنے نمائندے کے ہاتھ میں تھماتا ہے۔ ووٹ محض کاغذ کا ایک پرزہ نہیں ہوتا یہ ایک امید ایک خواب اور ایک خاموش معاہدہ ہوتا ہے جس میں عوام اپنی تقدیر کسی کے سپرد کرتے ہیں مگر جب یہی اعتماد ٹوٹ جائے جب وعدے الفاظ کی حد تک محدود رہ جائیں اور جب ووٹر خود کو نظرانداز محسوس کرنے لگے تو پھر وہی ووٹ روٹھ جاتے ہیں اور یاد رکھیں روٹھے ہوئے ووٹ صرف خاموش نہیں ہوتے بلکہ وہ ایک دن فیصلہ بھی سناتے ہیں۔ آج وقت کا تقاضا ہے کہ ان روٹھے ہوئے ووٹروں کو منایا جائے انہیں صرف تقاریر سے نہیں بلکہ عمل سے قائل کیا جائے کیونکہ ووٹرز کے بغیر کوئی بھی رہنما، رہنما نہیں بن سکتا اقتدار کا ایوان عوام کے کندھوں پر کھڑا ہوتا ہے اور جب یہی کندھے تھک جائیں یا پیچھے ہٹ جائیں تو بڑے سے بڑا تخت بھی ہلنے لگتا ہے۔
ایک سچا اور باکردار رہنما وہ ہوتا ہے جو اپنے ووٹروں کو جان سے زیادہ عزیز رکھتا ہے۔ وہ جیت کے بعد بھی ان کے دروازوں پر دستک دیتا ہے ان کے دکھ درد میں شریک ہوتا ہے اور اپنے وعدوں کو عبادت سمجھ کر پورا کرتا ہے۔ اس کے برعکس وہ لوگ جو اقتدار کو صرف ذاتی مفادات کا ذریعہ بناتے ہیں جو وقت کے........