Chalak Kawa Aur Muhammad Sharif Ki Muhabbat Bhari Kahani |
چالاک کوا اور محمد شریف کی محبت بھری کہانی
کوا دنیا کے ذہین ترین پرندوں میں شمار ہوتا ہے سائنس دانوں کے مطابق اس کی ذہانت بعض اوقات پانچ سے سات سال کے بچے کے برابر مسائل حل کرنے کی صلاحیت تک ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اسے صرف چالاک نہیں بلکہ انتہائی ذہین پرندہ بھی کہا جاتا ہے۔
کوا مشکل مسائل حل کر سکتا ہے اوزار (Tools) استعمال کرنا جانتا ہے اور بعض اوقات تار یا لکڑی کو موڑ کر اپنی ضرورت کے مطابق بنا لیتا ہے یہ انسانوں کے چہرے یاد رکھ سکتا ہے اگر کوئی اسے نقصان پہنچائے تو وہ برسوں بعد بھی اس شخص کو پہچان سکتا ہے کوے۔ عموماً جھنڈ کی صورت میں رہتے ہیں اور خطرہ محسوس ہونے پر ایک دوسرے کو آواز دے کر خبردار کرتے ان کی مختلف آوازوں کے الگ الگ مطلب ہوتے ہیں مثلاً خطرے کی اطلاع، خوراک کی موجودگی یا دوسرے کووں کو بلانا کوا کسی نئی چیز پر فوراً اعتماد نہیں کرتا۔ پہلے دور سے مشاہدہ کرتا ہے پھر قریب آتا ہے تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کوے نہ صرف چہرے یاد رکھتے ہیں بلکہ اپنے ساتھیوں کو بھی بتاتے ہیں کہ کون سا انسان خطرناک ہے اگر کسی کوے کی موت ہو جائے تو دوسرے کوے اس جگہ جمع ہو کر غیر معمولی رویہ اختیار کرتے ہیں جسے بعض محققین سماجی سیکھنے یا اجتماعی ردِعمل سے تعبیر کرتے ہیں۔
قرآنِ مجید میں بھی کوے کا ذکر آیا ہے حضرت آدمؑ کے دو بیٹوں، قابیل اور ہابیل، کے واقعے میں اللہ تعالیٰ نے ایک کوا بھیجا جس نے زمین کھود کر دکھایا تاکہ قابیل اپنے بھائی کی تدفین........